بلاگ

دیہاتی اور شہری زندگی میں فرق

تحریر: غلام فیضاں بی بی

آج مجھے جس موضوع پر اپنے خیالات ظاہر کرنے کا موقعہ ملا ہےوہ ہے دیہاتی اور شہری زندگی ۔ یعنی دیہات کی زندگی شہر کی زندگی سے کس طرح مختلف ہے؟  جہاں شہر کی لڑکیاں ہر کا م اپنے مرضی سےکرتی ہیں جیسے پڑھائی ،نوکری وغیرہ کرنا بہت عام سی بات ہےمگردوسری طرف دیہات میں پڑھائی کرنا مشکل کام ہے۔ اور اگر کوئی پڑھائی کرتا بھی ہے۔ تو اسے نوکری نہیں کرنے دیتے۔ اور سب سے بڑا فرق شہری اور دیہاتی زندگی میں آبادی کا ہے شہروں میں تمام جدید سہولیات ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے لوگ شہروں کا رُخ کرتے ہیں ۔جبکہ دیہاتوں میں بڑی مشکل سے ایک چھوٹا سا سکول اور چھوٹا سا بنیادی مرکز صحت ہوتا ہےجن میں تمام  ضروری سہولیات بھی میسر  نہیں ہوتیں۔ اور اسی وجہ سے شہروں کے لوگوں میں آلودگی  کی وجہ سے مختلف بیماریاں پیدا ہورہی ہیں۔ اور دوسری طرف دیہاتوں میں آبادی کم ہونے کی وجہ سے آلودگی کم ہوتی ہے۔ اور بہت کم لوگ بیمار ہوتے ہیں۔ اور دیہات کے لوگ زیادہ تر دیسی غذائیں کھاتے ہیں جس سے ان کی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہےاور مختلف بیماریوں سے دور رہتے ہیں۔ ان مسائل کی وجہ سے پاکستان بہت سی مشکلات کا شکار ہے۔ اور ہم ان باتوں کا خا ص خیال رکھیں اور اپنے بچوں کو پڑھائیں اور پڑھ لکھ کر ان کو پاکستان کے لئے کچھ کرنے کی اجازت دیں تو شہری اور دیہاتی زندگی میں یہ جو فرق ہے یہ شاید نہ رہے۔ اور جس طرح شہروں میں تمام سہولیات ہیں دیہاتوں میں بھی موجود ہونی چاہئے۔ تاکہ دیہات کےلوگوں کی سوچ میں کچھ فرق آئے۔ اگر دیکھا جائے جو دیہات کی لڑکیاں پڑھائی کرتی ہیں ان کے نمبرز اور ان کی سہولیات کی شہر کی لڑکیوں سے زیادہ بہتر ہوتی ہیں۔ مگر ان کو آگے نہیں پڑھنے دیا جاتا جس سے وہ اور ان کی پڑھائی بے فائدہ رہتی ہے ۔ پاکستان کی  62 فی صد  پڑھی لکھی ہونے کے باوجود نوکریوں اور ملک کے لئے کچھ کرنے سے محروم ہیں۔

 

 


ا یڈیٹر نوٹ: یہ تحریرگورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 53 سے جماعت دہم کی طالبہ غلام فیضاں بی بی  نے بھیجی ہے۔ ہم نے املا، گرائمر، اور تحریری قواعد و ضوابط کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ترامیم کرنے بعد شائع کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button