بلاگ

پاکستان میں غربت کی وجوہات

تحریر: حسن اجمل

پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے یعنی یہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پاکستان میں ایسے لاکھوں خاندان ہیں جو غربت کی چکی میں  پِس رہے ہیں اسکی کچھ وجوہات ہیں۔ جیسا کہ پاکستان میں بہت سی ایسی انڈسٹریاں ہیں جو اپنی صحیح جگہ پر نہیں ہیں ۔ یعنی وہ ایسی جگہ پر نہیں ہیں جہاں انہیں ہونا چاہئیے۔ فیکٹری مالکان کو چاہئیے کہ  وہ فیکٹریاں ایسی جگہ پر بنائیں جہاں پر زیادہ لوگوں کو روزگار ملے ۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر فیکٹریاں دیہاتوں کے قریب بنائیں گے تو ان لوگوں کے لئے فائدہ ہو جائے گاجو روزی کمانے کے لئے بڑے شہروں میں جاتے ہیں۔  اس کے بعد سیاسی جماعتوں کی وجہ سے بھی غربت بڑھ رہی ہے۔ اب پٹرول کو ہی دیکھ لیں ۔ ایک طالب علم جو روزانہ سکول پڑھنے جاتا ہے۔ وہ روزانہ تین سو کا پیٹرول لیتا ہے۔ اور اس کے والد کی روزانہ کی آمدنی صرف سات سو رپے ہے۔ اب تین سو وہ اپنے بیٹے کو روزانہ دیتا ہے۔ باقی سات سو میں سے چار سو روپے کو وہ کہاں استعمال کرے۔ دو سو کی تو روزانہ کی سبزی ہی آتی ہے۔ پاکستان میں تعلیمی نظام کے کم ہونے کی وجہ سے بھی غربت بڑھ رہی ہے۔ وہ ایسا کہ بچے پڑھ لکھ لیں تو کچھ بن جائیں گے نہ اور اگر پڑھنے کے لئے سکول ہی نہ ہوں یا پھر دور ہوں تو وہ کیا کرے پاکستان میں سرکاری ہسپتالوں کی شدید کمی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو پرائیوٹ ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے۔ اور بہت پیسہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔ غربت کو کم کرنے کے لئے کچھ اقدام : سرکاری ہسپتال بنوائے جائیں۔سرکاری سکول بڑھائے جائیں ۔فیکٹری ایسی جگہ بنوائیں جہاں لوگوں کو روزگار ملے اور گھروں میں موجود عورتوں  کے لئے بھی کچھ مواقع پیدا کرنے چاہئیں جیسا کہ سلائی کڑہائی کا کام ہے۔

 


ا یڈیٹر نوٹ: یہ تحریرگورنمنٹ ہائی سکول گوگڑاں سے جماعت دہم کے طالب علم حسن اجمل نے بھیجی ہے۔ ہم نے املا، گرائمر، اور تحریری قواعد و ضوابط کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ترامیم کرنے بعد شائع کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button