متفرق
Trending

میرے علاقے کے مسائل اور وسائل

تحریر: بے نظیر

میں چک نمبر 53 ایم کے ایک ایسے علاقے سے تعلق رکھتی ہوں جو کچھ لحاظ سے اچھا ہے۔ اور کچھ لحاظ سے پسماندہ ہے ۔ میرے علاقے میں جتنے وسائل ہیں اتنے ہی مسائل ہیں۔ پہلے میں آپکو وسائل کے بارے میں بتاتی ہوں۔ ہمارا علاقہ ایک ایسا علاقہ ہے جس کے ساتھ والے روڈ سے ایک بس گزرتی ہے۔ اس بس سے کسی کو تو فائدہ پہنچتا ہےمگر کسی کو نہیں۔یعنی جو طالب علم ہوتے ہیں وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ یہ ایک مسئلہ ہے۔ہمارے علاقے میں ایک سکول ہے جو پرائمری تک ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ جو لوگ بہت غریب ہیں وہ رکشہ وغیرہ کا کرایہ ادا نہیں کر سکتے وہ لوگ زیادہ نہ سہی 5 جماعتیں تو پڑھ ہی لیتے ہیں۔ اس کا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے علاقوں کے لوگ بچیوں کو تعلیم نہیں دینا چاہتے۔وہ صرف انہیں پرائمری سکول میں پڑھنے دیتے ہیں جن بچیوں کو پڑھنے کا شوق ہوتا ہے وہ اُنھیں بھی نہیں پڑھنے دیتے کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ بیٹی کی تعلیم پر پیسہ ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔کیونکہ بیٹی کے پڑھنے سے انہیں کونسا فائدہ ہوتا ہے۔ سارا فائدہ تو سسرال کو ہونا ہے۔ کچھ لوگ جو اپنی بیٹوں کو پڑھانا چاہتے ہیں یا تو ان کے رشتے دار خلاف ہو جاتے ہیں یا ان کے پاس پڑھانے کے خرچ کے وسائل نہیں ہوتے ۔ایسے ہی ہمارے علاقے کا ایک اور مسئلہ کڑوا پانی ہے۔ جس کی وجہ سے پانی بھرنے کے لئے گھروں سے دور جانا پڑتا ہے۔ ایسے ہی ہمارے علاقے کے اور بھی بہت سے مسائل ہیں۔

ایڈیٹر نوٹ:یہ تحریر گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول 53 ایم سے دسویں جماعت کی طالبہ بے نظیر نے بھیجی ہے۔ ہم نے املا، گرائمر، اور تحریری قواعد و ضوابط کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ترامیم کی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button