میٹرک میں دوسری بار ناکام ہونے کے بعدہانیہ اپنی ہمت ہار بیٹھی تھی۔ جب سے اس کا رزلٹ آیا تھا وہ دروازہ اندر سے بند کر کے رو رہی تھی ۔ امی کے بار باردروازہ کھٹکھٹا نےپر بھی ہانیہ دروازہ نہیں کھول رہی تھی ۔ اتنے میں ہانیہ کے ابو آگئے ہانیہ کی ماں نے اس کے ابو کو ساری صورتحال بتائی ۔ابو نے جب ساری بات سُنی تو اُنھیں ساری بات سمجھ آگئی ۔ ابو نے ہانیہ کے کمرے کا دورازہ کھٹکھٹایا اور کہا ہانیہ بیٹا دروازہ کھولو ۔ہانیہ نے دروازہ کھولا تو اس کی آنکھیں لال تھیں ابو نے ہانیہ کو پاس بٹھا کر سمجھایا کہ بیٹا اس میں رونے کی بات نہیں ہے۔ کیا ہوا اگر اس بار تم فیل ہو گئی ۔ ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لو یوں ہمت ہار کے بیٹھ جانا اچھی بات نہیں ہے۔ تمہیں معلوم ہے نہ کہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔ کہ ترجمہ اور اللہ کی رحمت سے کبھی نہ اُمید نہ ہونا۔ہانیہ نے ایک بار پھر ہمت کی دل لگا کر بڑھائی کی امی ابو نے اس کی کامیابی کی دعائیں کی ۔ اگلے سال ہانیہ کے پیپر بہت اچھے ہوئےاور جب رزلٹ آیا تو ہانیہ نے ضلع بھر اول پوزیشن حاصل کی۔ ہانیہ نے اپنی ناکامی سے کامیابی کا راستہ دیکھ لیا۔
ا یڈیٹر نوٹ: یہ تحریر گورنمنٹ گرلز ہایئر سکینڈری سکول جلہ آرائیں سے جماعت دہم کے طالب علم عائشہ نعیم نے بھیجی ہے۔ ہم نے املا، گرائمر، اور تحریری قواعد و ضوابط کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ترامیم کی ہیں۔