بلاگ

کتاب کی کہانی

تحریر: آمنہ۔

میں ایک کتاب ہوں ۔ میں سکول کی لائبریری میں رہتی ہوں ۔ایک دن ایک بچہ مجھے لائبریرین سے پوچھ کر اپنے گھر لے گیا۔ پہلے تو بڑے شوق سے میرے صفحات پر چھپی تصویریں دیکھیں پھر مجھے زمین پر پھینک دیا۔مجھے بڑا دُکھ ہوا اور میرےکچھ  صفحے بھی پھٹ گئے ۔ کچھ دن بعد اس نے مجھے لائبریرین کو واپس کر دیا۔ لائبریرین نے اسے سمجھایا کہ اُسے کتاب کا خیال رکھنا چاہیے ۔پھر ایک دوسرا بچہ آیا اور مجھے لائبریرین سے لے گیا۔پہلے اس نے میرے پھٹے ہوئے صفحے جوڑے پھر بہت پیار سے میرے صفحات پر چھپی تصویریں دیکھنے لگا ۔وہ روزانہ مجھے پیار سے اٹھاتا،صفحے پلٹتا، پڑھتا پھر مجھے سنبھال کر رکھ دیتا۔میں بہت خوش تھی ۔مجھے میرا خیال رکھنے والے بچے اچھے لگتے ہیں اوریاد رہتے ہیں۔

مصنف: آمنہ۔  گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول چک نمبر 383WB

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button