بلاگ

مہنگائی اور اس کا حل

تحریر: حسن علی

آج کل کے دور میں جہاں زلزلے ،طوفان، سیلاب، دہشت گردی ،قتل ِعام وغیرہ سنگین مسائل ہیں وہاں مہنگائی بھی اس دنیا کا ایک  بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت سے قدرتی وسائل سے نوازا ہے مگر افسوس کہ پاکستان سے زیادہ دوسرے ملک پاکستان کی زراعت سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں ۔ ہم بہت سی چیزیں دوسرے ملکوں سے برآمد کرتے ہیں ۔ جن پر جگہ جگہ ٹیکس ادا کرنے سے ان کی قیمت فروخت میں کافی حد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔ جو عوام الناس کی پہنچ سے بہت زیادہ  دور  ہوتی ہیں ہمارے ملک میں ہر کوئی اس قدر امیر نہیں ہے کہ تین وقت کا کھانا ہی کھا سکے ۔ آج کل کے دور میں مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ بہت سے لوگوں کو ایک وقت کا کھانا بھی نصیب نہیں ہوتا۔ ہمارے ملک کی کرنسی بہت کمزور ہے۔ جو دنیا میں تقریبا آخری نمبر پر ہے۔مگر  دوسرے ممالک کی کرنسی پاورفل ہے۔ مثلاً امریکہ کی کرنسی ڈالر ہے۔ جو پاکستان کےقریب  تین سو روپے کے برابر ہے۔ ہر سال مہنگائی کی وجہ سے لاکھوں لوگ بھوک کی وجہ سے مر جاتے ہیں ۔ہمارے ملک کے صدر ، وزیراعظم اس قدر باشعور نہیں ہوئے کہ حکومت کو بہتر طریقے سے چلاسکیں۔ ہر نمائندہ اپنی کرسی بچانے کیلئے ایسے اصول نافذ کردیتا ہے جو بعد میں عوام کے لئے نقصان کا موجب بنتے ہیں۔ 2018 میں جب عمران خان وزیراعظم بنا تو اس نے ملک سے قرضہ اتارنے کی خاطر مہنگائی میں بہت اضافہ کردیا۔ آج کل بہت سی چیزیں مہنگی ہو گئی ہیں مثلاً تیل کی قیمتوں میں اضافہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ وغیرہ ۔آج کل غریب آدمی کے لئے گھر کا گزارہ کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔جو بھی حکومت آئی ہے خواہ وہ نوازشریف ، عمران خان، یوسف رضا گیلانی ، زولفقار علی بھٹو کی حکومت ہو ہر کسی نے صرف مہنگائی ہی کی ہے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں کوئی اچھا رہنما آئے جو ملک کا نظام اچھے طریقے سے چلائے۔ ہمیں باہر سے چیزیں برآمد کرنے کی بجائے۔ خود وسائل دریافت کرنے چاہئے۔ جو دکاندار قانون سے باہر مہنگا ئی کرے ان کو گرفتار کیا جائے۔ عوام کا فرض ہے کہ وہ ایک اچھا حکمران منتخب کرے۔


ا یڈیٹر نوٹ: یہ تحریرگورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 362 ڈبلیو بی سے جماعت دہم کےطالب علم حسن علی نے بھیجی ہے۔ ہم نے املا، گرائمر، اور تحریری قواعد و ضوابط کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ترامیم کرنے بعد شائع کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button