پُرانی حویلی
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی چھوٹے سے گاؤں میں ایک پُرانی حویلی تھی ۔ اس میں بہت عرصے سے ایک جن رہتا تھا۔ لیکن اس حویلی میں بہت سے جھولے اور سر سبز درخت تھے۔ اس گاؤں کے بچے اُس پُرانی حویلی میں جاتے اور جھولے لیتے مگر یہ بات جِن کو پسند نہ تھی ۔ وہ جب بھی جاگتا تو بچوں کو مارتا اور وہاں سے بھگا دیتا تھا۔ آہستہ آہستہ سب بچوں نے جِن کے ڈر سے وہاں جانا چھوڑ دیا۔ لیکن کبھی کبھار بچے وہاں شرارت کرنے کے لیے چلے جاتے۔ مگر آہستہ آہستہ سب نے وہاں جانا چھوڑ دیا۔ اب وہ حویلی ایک جنگل بن چکی تھی۔ کیونکہ بچوں کے وہاں نہ جانے سے تمام درخت اور سبزہ تباہ ہو گیا تھا۔ مگر جِن کو اس بات کا علم نہ تھا۔ وہ سوچ میں پڑ گیا کہ درختوں کو کیا ہو گیاہے۔ پھر اچانک ایک دن جِن کے اپنے جادو سے حویلی کا دروازہ کھل گیا۔ بچوں نے جیسے ہی حویلی کا دروازہ کھلادیکھا تو وہ وہاں کھیلنے کے لئے آگئے ۔ جیسے ہی دن گزر تے گئے تو اُس پرانی حویلی میں دوبارہ سے سبزہ اور ہر یالی ہونے لگی۔ پھر جِن کو اس بات کا احساس ہو گیاکہ یہ بچوں کا ہی پیار تھا۔ اب وہ جِن خوش تھا کہ حویلی میں دوبارہ سے سبزہ اور ہریالی ہو رہی ہے مگر ایک دن جِن بہت بیمار پڑگیا۔ اور اس کا جادو بھی ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہا تھا۔ مگر اسی وقت بچے حویلی میں کھیلنے کے لئے آئے ۔انہوں نے جِن کو بیمار پڑے دیکھا تو اس کی دیکھ بھال میں شروع ہو گئے ۔ کچھ دن بعد جِن بلکل ٹھیک ہو گیا۔ پھر وہ بچوں کو حویلی میں آنے سے نہیں روکتا تھا۔ اور اب وہ خود بھی غصے والا نہ تھا۔ اور بچوں کے ساتھ بھی اچھا سلوک کیا کرتا تھا اور بچوں کے ساتھ مذاق بھی کرلیا کرتا تھا ۔ آخر کار جِن کو اپنی تنہائی سے چھٹکا را مِل گیا اور وہ خوشی سے رہنے لگا۔
نتیجہ : آپس میں مل جل کر رہنے میں برکت ہے۔
یڈیٹر نوٹ: یہ تحریر
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قائد آباد لودھراں سے جماعت دہم کے طالب علم کرن نوید نے بھیجی ہے۔ ہم نے املا، گرائمر، اور تحریری قواعد و ضوابط کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ترامیم کی ہیں۔