متفرق

انسانیت

تحریر: عمائمہ قادر

نورالحرا ایک بہت ہی غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کے والد بچپن میں فوت گئے تھے۔ اس کے چچا  نے ان کے گھر پر قبضہ کر لیا اور انہیں گھر سے نکال دیا۔ نور الحرا کی ماں ایک کاروباری شخص قمر صاحب کےگھر میں کام کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہے۔ نورالحرا اپنی ماں کی مدد کرنا چاہتی ہے۔ لیکن اسے پڑھنے کا بھی بہت شوق ہوتا ہے۔ لیکن وہ اپنے حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی ماں کو پریشان نہیں کرنا چاہتی۔نورالحرا نے ایک دن اپنی ماں سے کہا کہ وہ اس کے ساتھ کام پر جائے گی۔ اگلے دن وہ اپنی ماں کے ساتھ قمر صاحب کے گھر کام پر گئی۔ قمر صاحب کی دوبیٹیاں ہیں فاطمہ اور جویریہ وہ دونوں سکول جاتی ہیں۔جویریہ کی نورالحرا سے ملاقات ہوئی اور جب گپ شپ کی تو وہ دوست بن گئیں۔جب جویریہ نے نورالحرا کو  کام کرتے دیکھتی  تو وہ بہت افسردہ ہوجاتی۔ ایک دن جویریہ نے نورالحرا سے کہا کہ آپ کام نا کریں بلکہ سکول جایا کریں اور اپنی تعلیم حاصل کریں۔ نورالحرا نے اسے اپنے حالات کے بارے میں بتایا۔ جویریہ  نے جب نورالحرا کی بات سنی اور مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ جویریہ نے اپنی طرف سے نورالحرا کو کتابیں دیں اور اپنے والد سے درخواست کر کہ اسے اپنےسکول میں داخلہ دلوایا۔اور پھر نورالحرا نے بھی اپنی پڑھائی میں خوب محنت کی اور ہر کلاس میں اول پوزیشن لیتی رہی۔ یوں اس نے پڑھ کر نوکری حاصل کر لی اور اپنے گھر کی کفیل بن گئی۔پھر وہ اپنی ماں کے ساتھ قمر صاحب کے گھر گئی اوراپنی سہیلی جویریہ کا اور اس کے والد کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے مشکل وقت میں ان کی مدد کی۔

ا یڈیٹر نوٹ: یہ تحریر گورنمنٹ گرلز ہایئر سکینڈری سکول آدم واہن سے جماعت سکینڈ ایئر کے طالب علم انفال منیر  نے بھیجی ہے۔ ہم نے املا، گرائمر، اور تحریری قواعد و ضوابط کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ترامیم کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button