ایک بار یوں ہوا کہ میرا بھائی دُبئی کا ویزا لے کر دُبئی چلا گیا۔ وہاں میرے بھائی نے خوب دل لگا کر محنت کی اور ویزا کے اخراجات ادا کئے ۔ ویزا کی مدت دو سال تھی ۔ایک سال کے عرصے میں میرے بھائی نے ویزا کے مکمل اخراجات ادا کر دیئے تھے۔اور پھر جب میرے بھا ئی کے اپنے دن کمانے کے آئے۔ تو وہاں کے ارباب (ویزا دینے والا) نے میرے بھائی کو چھٹی پر جانے کا کہاکہ تم ابھی چھٹی پر چلے جاؤ۔ اور ایک ماہ بعد آپ پھر ٹکٹ لیکر کر آجانا۔ تو میرے بھائی نے کہا آپ کی بات ٹھیک ہے۔ میں آپ کی بات تسلیم کرتا ہوں ۔ اور جب وہ چھٹی پر آیا تو انھوں نے میرے بھائی کے ساتھ دھوکہ کیا۔ دھوکہ کچھ یوں ہوا کہ اس کے واپس آنے کے ایک ماہ بعد انھوں میرے بھائی کا ویزا کینسل کر دیا۔ اور پھر واپس نہ آنے کی بات کہی۔ میرے بھائی کو بہت دُکھ ہوا کہ میں نے ان کے سارے پیسے بھی دے دیئے پھر بھی انھوں نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا ۔ تو اس طرح میری زندگی کا سب سے بُرا واقعہ یہی تھا۔
ایڈیٹر نوٹ: یہ تحریر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 358ڈبلیو بی سے جماعت ہشتم کے طالب علم مجاہد نواز نے بھیجی ہے۔ ہم نے املا، گرائمر، اور تحریری قواعد و ضوابط کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ترامیم کی ہیں۔