متفرق

مشغلہ

تحریر: علینہ اشرف

ایسا کوئی بھی عمل جو بھی ہم فارغ وقت میں تفریح کے لئے کرتے ہیں اسے مشغلہ کہتے ہیں۔ اس عمل کے لئے پیسہ کا ہونا ضروری نہیں ۔ مگرمیرا پسندیدہ مشغلہ باغبانی ہے۔ یہ سستا اور مفید ہے۔ میں اپنے فارغ اوقات میں پھولوں کی دیکھ بھال کرتی ہوں۔ میرے گھر کے سامنے ایک چھوٹا سا پلاٹ ہے۔ اس میں طرح طرح کے پھول ہیں جن کے بیج کو میں نے اپنی جیب خرچ سے کچھ پیسے جمع کر خرید لائی اور بو دیا تھا۔تو یہ پودے بن کرجب بڑے ہوتے ہیں اور ان پر پھول کھلتے ہیں تو وہ بہت بھلے اور پیارے لگتے ہیں۔ جب میں اپنے معمول کے کام سےتھک جاتی ہوں تو میں اسی پلاٹ میں ان پودوں کے پاس آکر بیٹھتی ہوں اور ان کو کھِلا ہوا دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوتی ہوں ۔ میرا یہ مشغلہ میرے لئے حاصل کرنے کا باعث ہے۔ وہاں میں اپنے ذہن کو تروتازہ کرتی ہوں ۔اور میرا وقت اچھا گزر جاتا ہے۔ میرے اس مشغلے سے مجھے ایک اور فائدہ یہ ہوا کہ مجھے مختلف قسسم کے پھولوں کی پہچان ہو گئی ہے۔ اور سبزہ بھی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ اسی لئے مجھےاپنے مشغلہ پر فخر ہے۔

ایڈیٹر نوٹ:یہ تحریرگورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک ہمتہ سے دسویں جماعت کی طالبہ علینہ اشرف نے بھیجی ہے۔ ہم نے املا، گرائمر، اور تحریری قواعد و ضوابط کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ترامیم کی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button