متفرق

گرمیوں کی چھٹیاں کیسے گزریں؟

مختلف طلباء کی تحاریر

جب ہمیں گرمیوں کی چھٹیاں ہوئیں تو میں  نےکچھ دن گرمیوں کی چھٹیاں گھر میں گزاریں۔ اورپھر میں نے سوچا کہ گھر بیٹھے کیا کرنا ہے۔ تو میں نے کمانے کا ارادہ کیا تو میں لودھراں چلا گیا۔ وہاں مکئی کاٹنے کا کام تھا تو میں وہاں دو ہفتے رُکا اور وہاں میں نے کام کیا ۔ اوردو ہفتے بعد وہاں سے آکر گھر ایک دو دن سکون کیا ۔ پھر محنت مزدوری کرنے کا ارادہ کیا تاکہ گھر میں ٹائم ضائع نہ ہو ۔ میرے ساتھ میں ہمسایہ رہتا تھا اُس کے ساتھ میں جانے لگا تو میں نے اس کے ساتھ ایک مہینہ  کام کیا محنت کی اور پیسے بھی کمائے ۔ جس سے ہمارے گھر کے کچھ حالات بدلے اور میرا ابو بھی مجھ سے بہت خوش تھا کہ میر ا بیٹا کمانے لگ گیا ہے۔ تو میرے دل کو بہت سکون ملا ۔ اور پھر اُس کے بعد میں نے سُنا کہ ہمارے میٹرک کا رزلٹ آنے والا ہے ۔جب میٹرک کا رزلٹ آیا تو میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ میں کامیاب ہو گیا۔ اور آگے پھر پڑھنے کا ارادہ کیا اور  میں نے سکول میں آ کر ایڈمیشن لیا۔ اور اب میں فرسٹ ایئر میں پڑھ رہا ہوں۔
 مصنف: محمد عثمان, کلاس: فرسٹ ایئر
گورنمنٹ ماڈل ہایئر سیکنڈری سکول جلہ آرائیں

میں فرسٹ ایئر کا طالب علم ہوں ۔ میرا گھر دیہات میں ہے۔ دسویں کا امتحان دینے کے بعد ہمیں گرمیوں کی چھٹیاں ہوئیں۔ اور گرمیوں کی چھٹیاں ہوتے ہی میرا بھائی مجھے دیہاڑی پر لے گیا میں صبح سویرے اُٹھتا نماز پڑھتا قرآن مجید کی تلاوت کرتا اور ناشتہ کرنے کے بعد کام پر چلا جاتا ۔ شام کو گھر واپس آتا 15 سے 20 منٹ دوستوں کے ساتھ گزارتا پھر میں گھر چلا جاتا ۔ پھر شام کا کھانا کھا کر میں اپنی امی کے پاؤں دباتا اسکے بعد تھوڑی سی واکنگ کے لئے چلا جاتا۔ پھر واپس آکر میں سو جاتا۔ میں بہت ہی محنتی طالب علم ہوں ہم بہت غریب ہیں ۔میرے چھ بھائی ہیں سب الگ ہیں ۔ بس ایک میری امی ہی مجھے بہت مشکل سے پڑھا رہی ہیں۔
مصنف: محمد ناصر ،کلاس فرسٹ ایئر
گورنمنٹ ماڈل ہایئر سیکنڈری سکول جلہ آرائیں

میری گرمیوں کی چھٹیاں بہت اچھی گزری ہیں میں نے بہت سارے کام بھی کیے ہیں میں نے ابو کے ساتھ ملکر کھیتی باڑی بھی کی۔ میں نے اپنے چچا کے ساتھ مکئی کی کا شت بھی کروائی ہے اور مکئی کو کھاد ہ سپرے بھی کروائی تھی۔ میں نے کپاس کی چنائی بھی کروائی تھی ۔ اس کے علاوہ میں ہر روز کرکٹ بھی کھیلتا تھا۔  واپس آ کر بکریوں کا چارا بھی کاٹتا۔ چارے کو پانی بھی دیتا  اور جب میں پانی لگا کر واپس آتا تو  ابو کہتے تھے زیادہ کام نہ کیا کرو تھکاوٹ ہو جائے گی اور اپنی تعلیم پر توجہ دو ۔
مصنف:محمد ارسلان ،کلاس ہشتم
سکول چک گجراں والا

اسلام علیکم! سکول کی گرمیوں کی چھٹیوں کے پہلے  دن میں بہت خوش تھا۔ میں نے صبح اُٹھ کر نماز پڑھی اور نماز سے فارغ ہو کر واپس گھر آگیا۔ چھٹیوں سے  پہلے میرے میٹرک کے امتحانات ہو چکے تھے اور میں بہت خوش تھا کیونکہ میرے میٹرک کے امتحانات بہت اچھے ہوئے تھے۔ میرا خیال تھا کہ میں پورے دو مہینے سکون کرونگا ۔ لیکن یہ دو مہینے میرے لئے بہت مشکل رہے۔ مجھے کھیتوں میں بہت کام کرنا پڑا ۔ اس دن بہت گرمی تھی ۔ مجھے بہت پسینہ آیا۔ مجھے سکول کے دن یاد آنے لگے۔ سکول میں آرام سے پنکھے کے نیچے بیٹھتے تھے۔ پڑھائی کرتے تھے۔  پورا دن آرام سے گزرجاتا ۔آخر کار وہ دن آگیا جب ہمارے سکول کھل گیا۔ میں نے فرسٹ ایئر میں داخلہ لیا ۔ اور اپنی پڑھائی اچھے طریقے سے شروع کی۔
مصنف: محمد نعمان مختیار ،کلاس فرسٹ ایئر
گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول جلہ آرائیں

جب گرمیوں کی چھٹیاں ہوئی تو سب سے پہلے ہم گاؤں میں گھومے پھرے اورمزدوری کا کام کیا اپنے والد صاحب کے ساتھ اور جانوروں کے لئے گھاس کاٹا ۔اور جب کبھی موقع ملتا تو  ٹیوب ویل پر نہانے کے لئے چلے جاتے تھے ۔ اور اپنی امی کو کپاس میں چھوڑ آتے تھے ۔ تاکہ وہ کپاس چُنے۔ عید والے دن ہم بہاول پور چڑیا گھر سیر کے لیے چلے گئے ۔ اور پھر لودھراں میں ماڈل بازار گئے اور شام کو واپس گھر آئے ۔ چھٹیوں میں ہم نے بہت انجوائے کیا ۔ اور ہماری چھٹیا ں بہت اچھی گزریں ۔ چھٹیاں گزارنے کے بعد سکول اوپن ہوئے اور ہم سکول میں آئے۔
مصنف: اظہر، کلاس گیارہویں
گورنمنٹ ماڈل ہایئر سیکنڈری سکول جلہ آرائیں

جب سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ہوئیں۔ تو میں نے اپنے گھر کے سارے کام کیے۔ جانوروں کو بھی گھاس ڈالا  اور فصلوں کو پانی لگایا اور ان کی دیکھ بھا ل کی ۔ اور اس میں سے گھاس نکالتا اور اس پر سپرے کرتا تھا۔ اور گھر والوں کے کاموں میں بھی ہاتھ بٹاتا تھا۔ اور کبھی کبھی رشتے داروں کے گھر بھی چلا جاتا تھا ۔ اور میں محنت مزدوری بھی کرتا تھا۔ اور میں چھٹیوں میں بہت پرسکون رہا ہوں اور پانچ وقت کی نماز بھی ادا کرتا تھا اور اب سکول کُھل گئے ہیں اور میں نے اب سکول میں فرسٹ ائیر میں داخلہ لیا ہے۔ اور تعلیم حاصل کر رہا ہوں۔
مصنف: محمد شہباز ،کلاس فرسٹ ایئر
گورنمنٹ ماڈل ہایئر سیکنڈری سکول جلہ آرائیں

ایڈیٹر نوٹ:یہ تحاریر مختلف طلباء نے بھیجی ہیں۔ ہم نے املا، گرائمر، اور تحریری قواعد و ضوابط کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ترامیم کی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button