بلاگ

تعلیم نسواں

تحریر:انفال منیر

تعلیم حاصل کرنا ہر شخص پر فرض ہے اور ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ لیکن ہمارے معاشرے میں تعلیم کو کم اہمیت دی جاتی ہے۔ اس معاشرے میں لڑکوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ اور انہیں ہر طرح کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔لیکن لڑکیوں کی تعلیم صرف میڑک یا اس سے کم ہوتی ہے۔ کیونکہ اس معاشرے میں لڑکیوں کی تعلیم کو فضول سمجھا جاتا ہے۔ اور اگر کوئی لڑکی اپنے والدین سے تعلیم حاصل کرنے کی درخواست کرے تو آگے سے جواب ملتا ہے کہ تعلیم حاصل کر کے کیا کرو گی۔ کرنے تو گھر کے کام صفائی ، جھاڑو ،برتن ،کپڑے دھونے ہیں۔اس کے علاوہ شادی کے بعد بچوں کی دیکھ بھال کرنی ہے۔ یہ ایک غلط روِش اختیار ہو چکی ہے کہ لڑکیاں تعلیم حاصل کر کے کچھ نہیں کر سکتیں۔اس کے برعکس اگر ایک لڑکی پڑھی لکھی ہو تو وہ نسلوں کو سنوار سکتی ہے۔ اگر ایک لڑکی بہن کی صورت میں پڑھی لکھی ہوگی تو وہ پڑھائی میں اپنے بہت بھائیوں کی مدد کر سکے گی۔ ایک بیوی کی صورت میں پڑھی لکھی عورت اپنے خاوند کی پسند یا نہ پسند کو اچھے سے جانتی ہوگی۔ اور اپنے خاوند اور اپنے گھر والوں کی اچھی دیکھ بھال کرسکے گی۔ اور ایک ماں کی صورت میں پڑھی لکھی عورت اپنے بچوں کی بہترین نشوونما کر سکے گی۔ اس طرح ایک عورت تین الگ الگ روپ میں خدمت کرسکتی ہے۔ جبکہ مرد کی تعلیم صرف اُسی تک محدود رہتی ہے۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد عورت صرف بچوں اور گھر کو نہیں سنبھالتی بلکہ ملک و قوم کے لئے بہت کچھ کر سکتی ہے۔ ہمارے سامنے ایسی بہت سی مثالی عورتیں گزری ہیں۔ جنہوں نے اپنے ملک کے لئے بہت سی خدمات سرانجام دی ہیں۔ سمینہ بیگ جنہوں نے بلند پہاڑی چوٹی کو سر کرکے پاکستا ن کا نام روشن کیا۔ اس کے علاوہ بھی خواتین نے بہت سے شعبوں میں اپنا کردار ادا کیاہے۔ اور پاکستا ن میں ایسے بہت سے شعبے ہیں جن میں خواتین اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔والدین کو چاہئے کہ وہ اپنی بیٹیوں کی تعلیم وتربیت پر پوری توجہ دیں۔ تاکہ آگے چل کر وہ اپنے ملک کے لئے کچھ کر سکیں ۔ جیسے کہا جاتا ہے۔
بیٹی کے لئے زیور تعلیم سے بڑھ کر
تحفہ کسی بابُل کا ہو نہیں سکتا


ایڈیٹر نوٹ: یہ تحریرگورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول لودھراں سے گیارہویں جماعت کی طالبہ انفال منیر نے بھیجی ہے۔ ہم نے املا، گرائمر، اور تحریری قواعد و ضوابط کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ترامیم کرنے بعد شائع کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button