متفرق

چائلڈ لیبر

تحریر: لائبہ طاہر

بچوں سے مزدوری یعنی چائلڈ لیبر آج کل بہت عام ہے۔ کچھ بچے اپنے گھریلوی حالات کی وجہ سے مجبور ہوکر مزدوری ہیں۔ اور کچھ بچوں کو محنت مزدوری کرنے کا شوق ہوتا ہے۔ جو بچے پڑھائی میں بہت زیادہ کمزور ہوتے ہیں وہ سکول جانے کی بجائے مزدوری کرنے کا ارادہ کرلیتے ہیں۔ ۔ وہ سکول میں روز روز مختلف لوگوں کی طرف سے طعنے اور پٹائی کھا کھا کرعادی بن جاتے ہیں۔ اور ان کا پڑھائی میں دل نہیں لگتا اور ان کے سر پر پڑھائی سے دور ہوجاتے ہیں اور ان پر مزدوری بھوت سوار ہو جاتا ہے۔ والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے پڑھ لکھ کر کچھ بن جائیں۔ تاکہ انہیں ہماری طرح محنت مزدوری جیسی مشقت نہ کرنی پڑے ۔ہر کلاس میں بچہ فیل ہو کر پڑھائی سے بیزار ہو جاتا ہے۔ اور نہ پڑھنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیتا ہے۔ روز کے روز کوئی نہ کوئی نیا ڈرامہ شروع کر دیتا ہے۔ آخر کار والدین تھک ہار کر بچے کے اصرار پر انہیں مزدوری پر جانے دیتے ہیں یا مزدوری کے لئے دوسرے شہروں میں بھیج دیتے ہیں۔ والدین کو چاہئے کہ اگر اُن کے بچے تعلیم حاصل کرنا نہیں چاہتے تو انہیں مدرسے داخل کروادیں۔ تاکہ وہاں جاکر دین کے متعلق ہی کچھ پڑھ لیں۔ بہتر یہی ہے کہ والدین بچوں کی تعلیم وتربیت پر پوری توجہ دیں۔ تاکہ بچے دھوپ میں محنت مزدوری کرنے کی بجائے بیٹھ کر کام کر سکیں۔

 


ایڈیٹر نوٹ: یہ تحریرگورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول آدم واہن لودھراں سے فرسٹ ایئر کلاس کی طالبہ لائبہ طاہر نے بھیجی ہے۔ ہم نے املا، گرائمر، اور تحریری قواعد و ضوابط کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ترامیم کرنے بعد شائع کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button