بلاگ

اگر میں پرنسپل ہوتی تو میں کیا کرتی

تحریر: صبا صدیق

سکول میں نظم و ضبط قائم رکھنا بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ نظم و ضبط کے بغیر سکول کا نظام درست نہیں چل سکتا ۔ میں بھی سکول کے پرنسپل کے عہدےپر ہوتی تو اس بات کا ضرور خیال رکھتی کہ سکول میں موجود تمام طالب علم اور اساتذہ اپنے سکول کا نظم وضبط برقرار رکھیں۔ دوسرا یہ کہ آپ جس جگہ ہوں اس جگہ کی صفائی کا خاص خیال رکھنا اور طالبات کو بھی صفائی کی اہمیت بتانا بہت ضروری ہوتا ہے تاکہ اگر انہیں معلوم ہو کہ صفائی ہمارے لیے کتنا ضروری ہے۔ اور وہ اپنی درس گاہ کو کوڑا دان نہ بننے دیں ۔

اگر تو میں پرنسپل ہوتی تو بچوں کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بناتی تاکہ وہ شدید گرمی میں پیاسے نا رہیں۔ سکول کی تمام کلاسز کے الیکڑانک آلات کو درست کرواتی۔ بچوں کو مطالعہ کے لئے لائبریری کی سہولت فراہم کرتی۔تاکہ مطالعہ سے بچوں کے نالج میں اضافہ ہوتا۔میں اپنے سکول میں جنریٹر کی سہولت مہیا کرتی تاکہ لا ئٹ جانے کے بعد بچوں کو گرمی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ اپنی پڑھائی جاری رکھیں۔ میں اس بات کا خیال رکھتی کہ تمام ٹیچر ز لیکچر لینے کے لیے کلاسز میں باقاعدگی سے جارہی ہیں۔ میں کلاسز میں روزانہ طالبات کی تعداد دیکھتی کہ آیا تمام طالبات حاضر ہیں۔

میں تمام کلاسز میں جا کر یہ بات طالبات سے پوچھتی کہ کیا ٹیچرز درست طریقے سے پڑھا رہی ہیں یاکسی قسم کی کوئی سزا جو جسمانی ہو وہ تو نہیں دے رہیں۔میں ہر مہینے کے ٹیسٹ کے بعد ان کے نمبرز کے بارے میں ان کے والدین کو بُلاتی اور اُن کے بچوں کی رپورٹ دیتی۔

ایڈیٹر نوٹ:یہ تحریر گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 384 ڈبلیو بی سے  طالبہ فوزیہ ذاکر نے بھیجی ہے۔ ہم نے املا، گرائمر، اور تحریری قواعد و ضوابط کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ترامیم کی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button