بلاگ

منزل کی تلاش

تحریر: نفیسہ ارشاد

منزل کی تلاش ایک الجھی ہوئی ڈور ہے۔ ایسی ڈور جس کو سلجھاتے سلجھجاتے انسان کی پوری زندگی گزر جاتی ہے۔ تب جا کر شاید اسے اپنی منزل ملتی ہے۔ ایک ایسی ڈور جس میں ہر ایک انسان الجھا ہوا ہے۔ وہ کامیابی ہے۔ ایک لڑکی تھی جس نے ہمیشہ بڑھنا سیکھا ،کامیاب ہونا سیکھا لیکن اس کی منزل گم شدہ ہے۔ وہ نہیں جانتی آگے کیا ہونا ہے۔ لیکن وہ ہمت نہیں ہارتی اپنی جدو جہد جاری رکھتی ہے۔ چاہے جتنی تکالیف آئیں وہ برداشت کرتی ہے۔ اس کی منزل ہمیشہ بڑی ہوتی ہے۔ کبھی شاباشی تو کبھی کیا۔لیکن وہ ہمیشہ اپنی منزل کے پیچھے بھاگتی رہتی ہے۔ لیکن وہ شاید اس کی منزل ہو یا نا ہو۔ لیکن وہ جدو جہد جاری رکھتی ہے۔ منزل کی تلاش ایسی مہم ہے جس میں بہت کچھ سہنا پڑتا ہے۔

کبھی وسائل کا سامنا تو کبھی خاندان کا تو کبھی معاشرے کا۔ آخر ایک لڑکی کی منزل کیسے تلاش ہو تی ہے۔؟

مگر میرا ایک سوال ہے کہ کیا انسان جس چیز کے لئے کوشش کرتا ہے اس کا نتیجہ اسے ملتا ہے؟
معاشرہ ، لوگ اور خاندان یہ سب ہماری منزل کو حاصل کرنے میں ھمارا کتنا ساتھ دیتے ہیں؟ یہ کوئی نہیں پڑھے گا مگر مجھے اس کا جواب چاہئیے۔ ایک لڑکی کبھی کمزور ہوتی ہے تو کبھی بہت بہادر۔ لیکن وہ اپنا حدف حاصل کر کہ رہے گی۔ مگر اس کے ذہن میں ایک سوال ہے کہ آخر ھم منزل کیسے تلاش کر سکتے ہیں۔ کیا جدوجہد کا صلہ نہیں ملتا؟ کبھی وسائل کا سامنا تو کبھی خاندان کا تو کبھی معاشرے کا۔ آخر ایک لڑکی کی منزل کیسے تلاش ہو تی ہے۔؟ آخر کیسے؟


ایڈیٹر نوٹ: یہ تحریرٹیف سکول خانواں گھلواںسے جماعت دہم کی طالبہ نفیسہ ارشادنے بھیجی ہے۔ ہم نے املا، گرائمر، اور تحریری قواعد و ضوابط کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ترامیم کرنے بعد شائع کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button