بلاگ

اگر ایک دن کے لیے وزیر اعظم بن جاؤں

تحریر: عائشہ علیم

اگر میں وزیر اعظم بن جاؤ ں تو سب سے پہلے میں اپنے ملک میں سے رشوت ختم کرو نگی ۔کیونکہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کی بنیاد دین اسلام پر ہوئی۔ جس میں رشوت ، جھوٹ ، نا انصافی ، نفرت ، ٹیکس پر زور دینے سے منع کیا گیا ہے مگر ھمارے ملک میں وہ سب آج کل عام ہے ۔ رشوت کے متعلق ہمارے نبی نے فرمایا و رشوت دینے والا اور لینے والا دونوں جہنمی ہیں۔
کچھ دن پہلے نتاشہ نام کی لڑکی نےکراچی میں کار چلاتے ہوئےباپ بیٹی کو روند دیا. وہ نشے کی حالت میں تھی اس نے غریب باپ اور بیٹی کا قتل کر ڈالا اور ہمارا ملک جو دینی اصولوں پر مبنی ہے رشوت لے کر اُس کو معاف کر دیا . میں اگر وزیر اعظم ہوتی تو عدالتوں میں انصاف کو قائم کرتی کیونکہ یہ کتنی شرم کی بات ہے کہ پاکستان نے اس لڑکی کو معاف کر دیا چند پیسوں کی خاطر ۔دوسرا اگر میں وزیر اعظم بن گئی تو میں اپنے ملک میں غریب عوام کی مدد کروں گی. اور تیسرا یہ کہ جوپڑھی لکھی عوام بے روزگار گھر بیٹھی ہے ان کو نوکری فراہم کروں گی۔ اس کے بعد میں تعلیم کے نظام میں ایسا قانون جاری کروں گی. جس میں بچوں کو عملی طور پر کچھ کر کے دکھایا جائے. کیونکہ ہمارے ملک میں رٹہ سسٹم چل رہا ہے۔ اور زیادہ تر ایسا ہی ہوتا ہے۔ اگر میں وزیراعظم بن جاؤں گی تومیں اپنے ملک میں کارخانے لگاؤں گی۔کیونکہ آج کل کے وزیر اعظم باہر کے ممالک میں کاروبار کرتے ہیں اور اپنے ملک میں کچھ نہیں کرتے ۔کیونکہ اگر وہ اس ملک میں فیکڑیاں لگائیں گے تو عوام کو نوکریاں ملیں گی اور اگر نو کر یاں میلیں گی تو عوام بھوک سے نہیں مرے گی۔اس کے بعد میں اپنے ملک میں سیوریج کا نظام بہتر بناؤں گی ۔
اس کے بعد میں بجلی کے نظام میں کوئی ایسا کام کروں گی کہ لوگوں کو بل کم آئے نہ کہ ڈبل آئے۔اور میں اپنے ملک میں ہسپتالوں میں ساری صحیح چزیں فراہم کروں گی. اس کے بعد میں اپنے ملک میں ٹرانسپورٹ طلبا کے لیے فری مہیا کروں گی اور پڑول کی قیمت میں کمی لاؤں گی۔ ڈیم بناؤں گی۔ اور کوشش کروں گی سارے اصول دین کے عین مطابق ہو ۔


ایڈیٹر نوٹ: یہ تحریر گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول 358 ڈبلیو بی سے بارہویں جماعت کی طالبہ عائشہ علیم نے بھیجی ہے۔ ہم نے املا، گرائمر، اور تحریری قواعد و ضوابط کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ترامیم کرنے بعد شائع کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button