متفرق

جادوئی گلاب

تحریر: زینب اظہر

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک گاؤں میں کریم بخش نامی شخص رہتا تھا۔ وہ بہت غریب تھا۔ وہ محنت ومزدوری کرکے اپنا گھر چلاتا تھا۔ ایک دن کریم بخش پریشان بیٹھا تھا۔ کیونکہ اس کو کوئی کام نہیں ملا تھا۔ وہیں سے ایک بادشاہ گزرا۔ بادشاہ نے کریم بخش سے پوچھا تم اتنے پریشان کیوں ہو ۔ اس نے بادشاہ سے کہا کہ مجھے کوئی کام نہیں ملا اور میں بہت پریشان ہوں کہ میں اپنے گھر کے اخراجات کیسے پورے کروں گا۔ تب ہی بادشاہ نے اُسے اپنےباغ کی دیکھ بھال کے لئے کہا۔ اب وہ بادشاہ کے باغ میں گیا۔ اور کریم بخش نے باغ کے سارے پھولوں اور درختوں کی دیکھ بھال کی۔ وہ درختوں اور پھولوں کو پانی دیتا اور انہیں وقت پر کھاد دیتا۔ اس باغ میں ایک گلاب کا پھول ایسا تھا۔ جو بہت سوکھا ہوا تھا۔ کریم بخش کو اس پھول پر بڑا ترس آیا۔ اور اس نے یہ عہد کیاکہ وہ اس پھول کو اس کی اصلی حالت میں ضرور واپس لائے گا ۔ وہ روز اسے پانی دیتا اس کی دیکھ بھال کرتا۔ کچھ مہینوں بعد اس پھول کی اصل شکل واپس آگئی ۔ کریم بخش کی محنت رنگ لائی ۔ جب اس نے پھول کے قریب جاکر اسے ہاتھ لگایا۔ تو کچھ ایسا چمکدار ہوا کہ پھول کریم بخش سے باتیں کرنے لگا ۔ پھول نے بتایا کہ وہ ایک جادوئی گلاب ہے۔ میں یہ دیکھنا چاہتا تھاکہ آج میری دیکھ بھال کون کرتا ہے۔ واقعی دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں ۔ جو دوسروں کے بارے میں سوچتے ہیں ۔ پھول نے کریم بخش سے کہا کہ جو تم مانگو گے وہ پورا ہوگا۔ کریم بخش نے کہا کہ مجھے ایک محل بنا دو ۔ گلاب نے اس کی خواہش پوری کی اوراسے ایک بہت بڑا باغ دیا اور کہا کہ جیسے تم نے میرا خیال کیاویسے ہی ان کا خیال رکھنا ۔


ایڈیٹر نوٹ: یہ تحریر ٹیف سکول خانواں گھلواں  سے ہشتم جماعت کی طالبہ زینب اظہر  نے بھیجی ہے۔ اور اس میں کریم بخش ایک فرضی نام ہے۔ ہم نے املا، گرائمر، اور تحریری قواعد و ضوابط کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ترامیم کرنے بعد شائع کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button