بلاگ

اگر کتا بیں باتیں کر تیں

تحریر: کشف نور

یں کتابوں میں دلچسپی رکھنے والی ایک عام سی لڑکی ہوں۔ میں مختلف موضوعات پر کتابیں پڑھتی ہوں۔ کتابیں مجھے بہت کچھ سکھاتی ہیں۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں میں نے ایک کتاب محمد رسول پر پڑھی جسکے مصنف مارٹن لنگز اور ابوبکر سراج الدین ہیں۔ انھوں نے عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام کو منتخب کیا ۔ اس کتاب میں اللہ کے نبی حضرت محمد ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوں ہیں جن سے مجھےاپنی زندگی کے معاملات میں مدد ملتی ہے ۔ میں نے نمرہ احمد کا مصحف ناول بھی پڑھا ہے ! لیکن اُس سے متعلق میرے ذہن میں کچھ سوالات ہیں۔ اگر کتابیں بات کر سکتی تو میں پر سوال ان سے پوچھنا چاہو گی ۔مصحف میں ایک لڑکی جو دنیا کی زندگی میں مصروف اور اسلام سے دور ہے پھر وہ قرآن پاک تفسیر سے پڑھتی ہے اور اپنی زندگی کے مسائل کو اللہ کے حوالے کرتی ہے لیکن ناول کے آخر میں وہ تنہا رہ جاتی ہے لیکن اُس کا مصحف قرآن پاک اُس کے ساتھ رہتا ہے ۔
کتابوں سے یہ سوال پوچھنا چاہتی ہوں کہ مصحف کے لیے انسان اُس دنیا کا سب کچھ چھوڑ دیتا ہے تو کیا مصحف انسان کو سکون دیتا ہے؟جس کی تلاش میں انسان زندگی کے یہ کٹھن راستے اختیار کرتا ہے ؟


ایڈیٹر نوٹ: یہ تحریرگورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول 358 ڈبلیو بی سے بارہویں جماعت کی طالبہ کشف نور نے بھیجی ہے۔ ہم نے املا، گرائمر، اور تحریری قواعد و ضوابط کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ترامیم کرنے بعد شائع کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button