متفرق

جگنو اور بلبل

تحریر: کنزہ فاطمہ

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بلبل صبح سویرے اپنے گھونسلے سے دانا چگنے کے لئے نکلا مگر اس کو گھونسلے کے قریب کچھ نا ملا اور وہ دانے کی تلاش میں بہت دور چلا گیا۔ یہاں تک کہ شام ہو گئی اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا۔ اب بلبل بہت پریشان ہوگیا۔ کیونکہ اُس کے گھونسلے میں اُس کے چھوٹے چھوٹے بچے تھے۔ وہ بہت فکر مند ہوا کہ اُس کے بچے گھونسلے میں اُس کا انتظار کررہے ہونگے اور بھوکے ہوں گے۔ لیکن اندھیرے میں بلبل کو اپنے گھر کا راستہ مل نہیں رہا تھا۔ اُس نے رونا شروع کردیا – اتنے میں وہاں سے ایک جگنو کا گزر ہوا۔ بلبل کے رونے کی آواز سن کر جگنو اُس کے پاس آیا۔ اور رونے کی وجہ پوچھی۔ بلبل نے بتایا کہ وہ رزق کی تلاش میں گھر سے بہت دور نکل آیا ہے اور اب اندھیرے میں اُسے گھر کا راستہ نہیں مل رہا۔ میرے چھوٹے چھوٹے بچے میرے لئے فکر مند ہو رہے ہونگے، بلبل نے جگنو کو بتایا۔ پھر جگنو نے اُسے حوصلہ دیا اور کہا کہ مجھے اللہ نے روشنی کی نعمت سے نوازا ہے لہذا میرا بھی اخلاقی فرض ہے کہ میں دوسروں کی مددکروں۔ میں اس اندھیری رات میں تمہاری مدد کروں گا۔ میں آگے آگے چلتا ہوں تم میرے پیچھے چلو۔ اور مجھے اپنے گھر کا راستہ بتاتے جاؤ۔ یہ سن کر بلبل بہت خوش ہوا اورجگنو کے پیچھےچلنے لگا۔ آخر کار وہ اپنے گھر پہنچ گیا۔ اُس کے بچے بلبل کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ بلبل نے جگنو کا شکریہ ادا کیا۔ اور اپنے پاس مہمان بننے کی درخواست کی مگر جگنو یہ کہہ کر چلا گیا کہ میں چلتا ہوں شاید کسی اور کو مدد کی ضرورت ہو۔ بلبل اپنے بچوں کو دانا دینے لگا اور جگنو خوشی سے جگمگاتا ہوا اندھیری رات میں وہاں سے اپنے گھر کی طرف چلا گیا۔


ایڈیٹر نوٹ: یہ تحریر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 360 ڈبلیوبی سے دہم جماعت کی طالبہ کنزہ فاطمہ نے بھیجی ہے۔ ہم نے املا، گرائمر، اور تحریری قواعد و ضوابط کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ترامیم کرنے بعد شائع کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button