متفرق

پسندیدہ ہیرو

تحریر: زلیخہ بی بی

میرے پسندیدہ ہیرو میرے ابو جان ہیں جنھوں نے میری پرورش کی جنھوں نے مجھے بچپن سے ہی پڑھائی کی طرف راغب کیا- میرے ابو جان نے 4 سال کی عمر میں مجھے مدرسے میں قرآن مجید پڑھنے کے لیے داخل کروانے کے ساتھ ساتھ سکول میں بھی داخل کروا دیا۔
جس کی وجہ سے میں آج دہم جماعت میں ہوں۔ میرے ابو نے بہت محنت کی تاکہ وہ مجھے پڑھا لکھا کر کھر میرا مستقبل اچھا بنا سکیں ۔ میرے ابو میرے پسندیدہ ہیرو ہیں جو مجھے کبھی بھی کسی بھی چیز کی کمی محسوس نہیں ہونے دیتے اور ہر وقت پوچھتے ہیں کہ بیٹا کسی چیز کی ضرورت ہے یا نہیں ۔سچ میں دنیا میں باپ جیسا سچا رشتہ اور کوئی بھی نہیں ہوتا ۔ باپ ایک اچھا دوست بھی ہوتا ہے جس کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی اور دوست کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ باپ ایک واحد دوست ہوتا ہے جو بغیر کہے دل کا حال جان جاتا ہے۔ میرے ابو بہت اچھے ہیں۔ جو ہمیں بہت پیار کرتے ہیں اور ہماری ہر خواہش پوری کرتے ہیں۔


ایڈیٹر نوٹ: یہ تحریرگورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک ہمتہ سے جماعت دہم کی طالبہ زلیخہ بی بی نے بھیجی ہے۔ ہم نے املا، گرائمر، اور تحریری قواعد و ضوابط کی پابندی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ ترامیم کرنے بعد شائع کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button